en-USur-PK
  |  
Category
13

سنجیدہ معَاملات کا فیَصلہ کل پر چھوڑنا ایک تباہ کن فیصلہ ہے

posted on
سنجیدہ معَاملات کا فیَصلہ کل پر چھوڑنا ایک تباہ کن فیصلہ ہے

Serious cases decided to leave tomorrow

It's a devastating decision

سنجیدہ معَاملات کا فیَصلہ کل پر چھوڑنا

ایک تباہ کن فیصلہ ہے

          بہت عرصے پہلے کی بات ہےیونان میں ایک بادشاہ تھا۔ اس کا نام آرکیس تھا۔ وہ بہت خود غرض قسم کا انسان تھا۔ اپنے عیش وعشرت اور آرام کے علاوہ رعایا کی کسی ضرورت کا خیال نہیں کرتا تھا۔لوگ اس سے سخت نفرت کرتے تھے اور آخر کا انہوں نے اس کے قتل کا مشورہ کیا۔

          آرکیس کواس سازش کا کوئی علم نہ ہوا۔ لیکن اس کا ایک دوست تھا جو بہت دور ایتھنس شہر میں رہتا تھا۔ اسے اس سازش کے بارے میں معلوم ہوگیا اس نے بادشاہ آرکیس کواطلاع دینے کے لئے فوراً قدم اٹھایا۔ بادشاہ کواس سازش سے آگاہ اورخبردار کرنے کے لئے ایک خط لکھا اور جان بچانے کی ترکیب لکھ کر بہت تیز رفتار قاصد کے ہاتھ سے روانہ کردیا۔

          جب یہ نامہ بروہاں پہنچا توآرکیس ایک بڑی ضیافت میں لطف اندوز ہورہا تھا۔ لیکن قاصد چونکہ ایتھنس کا دراز سفر طے کرکے ایک ضروری خط لایا تھا اس لئے اس کوفوراً بادشاہ کے سامنے پہنچادیاگیا۔قاصد نے کہا حضورخط بھیجنے والے نے درخواست کی ہے کہ اس خط میں ایک بہت ضروری بات لکھی ہوئی ہے اس لئے آپ اس کو اِس وقت پڑھ لیجئے۔لیکن آرکیس بادشاہ دعوت کی رنگینیوں میں مست ہورہا تھا اس نے ہنستے ہوئے یہ کہہ کر خط کوایک طرف پھینک دیا کہ سنجیدہ معاملات کل۔

          افسوس وہ بدبخت نہیں جانتا تھا  کہ کل کبھی نہیں آتا۔ اس کے بعد اس کو اس معاملہ میں کوئی خبر نہیں دی گئی ۔ اوراس کی وہ مسرت بھری شام رنج وغم میں تبدیل ہوگئی۔ اُسی وقت سازش کرنے والوں نے اس پر حملہ کردیا اوراسے قتل کرڈالا۔

          ناظرین آپ میں سے جنہوں نے اب تک نجات نہیں پائی ہے۔اس پرچے کوپڑھتےوقت شائد آپ اچھی تندرستی سے لطف اندوز ہورہے ہیں اور شام کی تفریح اورلطف لینے کا پروگرام بنارہے ہیں۔ اس وقت آپ کے لئے اپنی روح کی نجات اورحیاتِ ابدی جیسی باتوں کے بارے میں سوچنا ایک سنجیدہ بات ہے آپ بھی آرکیس کی طرح کہہ رہے ہیں کہ سنجیدہ معاملات کل۔

          لیکن ٹھہرئیے ، سوچئے شائد کل کبھی نہ آئے۔ ممکن ہے زمین پر یہ آپ کی آخر رات ہو کیا ہوگا اگرخدا آپ سے بھی وہی لفظ کہے جو اس نے بہت پہلے دولت مند کسان سے کہے تھے اے بیوقوف آج ہی تجھ سے تیری جان لے لی جائے گی۔

          شائد آپ ایسی سنجیدہ باتیں سننا پسند نہ کریں۔ اس کے علاوہ آپ کا دشمن شیطان بلاشبہ آپ کو بہکارہاہے کہ آپ اس پرچہ کو الگ رکھ دیں اوریہ سنجیدہ پیغام نہ سنیں۔ لیکن اس پرچے کے ذریعہ خدا آپ کوایک پیغام بھیج رہا ہے ۔ یعنی محّبت کا پیغام۔آپ کے اوپر آنے والے انصاف سے بچنے کی آگاہی اوراُس ہولناک انصاف کے دن سے محفوظ رہنے کا یقینی طریقہ بھی بتارہاہے اوریہ طریقہ ہے سیدنا مسیح کا وسیلہ جس نے صلیب پر آپ کے لئے جان دے دی۔

          اُن تین گھنٹوں کے اندھیرے میں اس نے گناہ کی ساری سزائیں اپنے اُوپر لے لیں۔ حالانکہ ان سزاؤں کے مستحق آپ اور میں تھے۔

          وہ مرا اورپھر زندہ ہوگیا۔ اب آسمان پر خدا کے داہنے ہاتھ بیٹھا ہوا ہے اسی کے ذریعہ خدا ان تمام لوگوں کو جو اس پر ایمان لاتے ہیں مفت نجات بخشتا ہے۔ اس نجات کے اعلان کے الفاظ اعمال کی کتاب ۱۳باب ۳۸سے ۳۹آیت میں پائے جاتے ہیں جواس طرح ہیں:

          " پس اے بھائیو! تمہیں معلوم ہوکہ اُسی کے وسیلے سے تم کو گناہوں کی معافی کی خبردی جاتی ہے۔ ان سب سے ہرایک ایمان لانے والا اس کے باعث بری ہوتاہے"۔

          کیاآپ اس پیغام پردھیان نہیں دیں گے اوراپنی نجات کے لئے مسیح کے پاس نہیں آئیں گے۔ یاآپ آرکیس کی مانند یہ کہہ کر اسے ایک طرف پھینک دیں گے کہ سنجیدہ باتیں کل۔

          عزیزوجب آپ کویہ احساس ہوگاکہ آپ کے پاس کوئی نجات دہندہ نہیں۔ کوئی دوست نہیں اورجب آپ خود کو مایوس اورہمیشہ کی تاریکی میں گھرا ہوا پائیں گے۔ تب شائد آپ کے پاس سنجیدہ باتیں سوچنے کے لئے بہت وقت ہوگا۔

          "تواتنی بڑی نجات سے غافل رہ کرہم کیونکر بچ سکتے ہیں"۔

                             (انجیل شریف خطِ عبرانیوں ۲: ۳)

          

Posted in: مسیحی تعلیمات, خُدا, بائبل مُقدس, یسوع ألمسیح, نجات | Tags: | Comments (0) | View Count: (17690)
Comment function is not open