en-USur-PK
  |  
Category
06

بنی اسرائیل اورقربانی

posted on
بنی اسرائیل اورقربانی

The Evolution of Religious Sacrifice

In Ancient Israel and Its Relation to Islam

بنی اسرائیل اورقربانی

از قلم:

          بائبل مقدس جو کہ مسیحیوں اوراہلِ یہود کی نظر میں خدا کا کلام ہے۔ اس میں جانوروں کی قربانی کے مقاصد اور جانوروں کی اقسام کا ذکر اور تفصیل موجود ہے۔لیکن اگر توریت شریف کی پہلی سورہ یعنی کتاِ ب پیدائش اوراُس کے ۱باب کی ۲۲سے ۲۳آیات پر نظر ڈالیں توانسانی سوچ مشکل میں پڑجاتی ہے۔کہ جن جانداروں کو ذاتِ الہٰی نے پاک ٹھہرایاوہ ناپاک کیسے ہوگئے؟

          لیکن جب تاریخِ مصر کا مطالعہ کیا جاتاہے اورخاص طور پر اُن کی مذہبی رسومات کا تویہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہوجاتی ہے اورشک کےبادل چھٹ جاتے ہیں ۔کیونکہ مطالعہ سے یہ علم ہوتاہے کہ جن جانوروں کو خدا نے حرام ٹھہرایا تھا وہ جانور مصری دیوتاؤں کے آگے قربانی کیلئے پیش کئے جاتے تھے اور دیوتا عام طورپر اُن جانوروں کی شبیہ پر تھے جنہیں مصری خدا کا درجہ دیتے تھے۔(توریت شریف :خروج۳۲باب ۷سے ۹آیت)۔ یہ الہٰی حکمت کا ایسا مظاہرہ تھاکہ اہلِ یہود پر یہ واضح ہوگیا کہ اللہ تعالیٰ کی ذات اُن تمام قوتوں سے جو بظاہر(سورج ،چاند، ستاروں ،جانوروں) سے بالاتر اورقوی ہے ۔

          لیکن اہلِ اسلام کی قربانی کے پیچھے یہ حکمت نظر نہیں آتی ۔ کیونکہ ان میں کچھ ایسے جانور بھی ہیں جن کی قربانی جائز نہیں۔ جیسے اونٹ ۔۔۔۔۔۔۔

اس کے علاوہ تاریخی نقطہ نظر سے حضرت اسماعیل کی یاد میں منائی جانیوالی عید الضحٰی کوئی حیثیت نہیں رکھی۔ کیونکہ تاریخ وقت کی رفتار کے اعتبار سے بہت آہستہ چلتی ہے۔اس لئے ہم اس بات پر قادر ہیں کہ تاریخی سچ کو جان سکیں۔کیونکہ اسلام سے پہلے تاریخِ یہود موجود تھی جس کی رُو سے قربانی کے واقعہ کو دھرانے کی کوئی ضرورت باقی نہیں رہتی۔لیکن اگر کوئي مقصد ہو توتاریخ کی شکل بدلی جاسکتی ہے۔اوریہ مقصد حضرت محمد کے ذہن میں موجود تھا۔کیونکہ اہلِ عرب اپنی نسبت حضرت اسماعیل سے منسوب کرتے ہیں۔ لیکن تاریخ کی مدد سے حتمی رائے تشکیل دینے کیلئے ہمیں صرف ایک ذریعہ پر اکتفا نہیں کرنا چاہیے اگر حق کی تلاش زندگی کا مقصد ہو تویہ کوشش کارگر ثابت ہوسکتی ہے۔ لیکن اُس کے لئے ہمیں مکمل طورپر Natural  ہونا پڑے گا۔ شائد یہ ہماری طبیعت کے برخلا ف ہو اور شائد اُس کی قیمت ہماری سوچ سے کہیں زیادہ ہو لیکن میری ہر اس مسلمان ، مسیحی اوریہودی سے گذارش ہے کہ سچ کی تلاش کی قیمت چاہے کچھ ہی کیوں نہ ہو۔ اس تلاش کو جاری رکھیں اوراگر کہیں ڈگمگائیں توایمان کے ساتھ ساتھ تاریخ ، حقائق کے مضبوط سہارے کو نظر انداز نہ کریں 

Posted in: مسیحی تعلیمات, بائبل مُقدس, اسلام | Tags: | Comments (0) | View Count: (21297)
Comment function is not open