اور تشریحیں بھی اس معجزات کی کی گئی ہیں۔ مثلا ً یہ کہ مسیح کا بدن قوانین نیچر کی قیود سے آزاد تھا لہذا اس کا پانی پر چلنا نا ممکن نہ تھا۔ یہ ڈوسیٹک (Docetic)خیال ہے ۔ اورپھر یہ پانی اس کے پاؤں کے نیچے سخت ہوگیا ۔ یہ سب خیال بے بنیاد ہیں۔ اصل حل یہ ہے کہ جس نے پانی کو خلق کیا وہ اس قابل تھاکہ ان کی سطح پر اپنی قدرت کاملہ سے چلے۔ اس کی مرضی کے وسیلے ایک اعلیٰ قانون اور ادنے ٰ قوانین پر حاوی ہوا اور بڑے بڑے نتائج کو پیدا کرنے کے لئے اپنا کر شمہ دکھاگیا۔