en-USur-PK
  |  
16

اسلامی جنت

posted on
اسلامی جنت

اِسلامی جنت

رشید مسیح(مرحوم)

’’ اَیسوں کو (اَیسو ں کے لئے )باغ ہیں بَسنے کے لئے۔بہتی ہیں اُن کے نیچے نہریں۔پہنچتاہے اُن کو وہاں کچھ سونے کے کنگن۔اور پہنتے ہیں سَبز اور گاڑھے ریشم کے ( لباس) لگے بیٹھے ہیں اُن میں تختوں پر ۔کیا اچھا بدلہ ہے اور کیا خوب آرام۔ ‘‘

سُورۃ الکہف آیت ۳۱

’’ مگر جو بندے ہیں اللہ کے چُنے ہوئے۔وہ جو ہیں اُن کو روزی مقرر ہے۔میوے اور اُن کی عزت ہے۔باغوں میں نعمت کے۔تختوں پر بیٹھے ہیں۔ایک دُوسرے کے سامنے۔لوگ (غلام )لئے پھرتے ہیں اُن کے پاس شراب کے پیالے ۔سفید رنگ ۔مَزہ دینے والے لوگوں کو۔اِس (شراب) سے نہ سَر گھومتا ہے اور نہ ہی وہ اِس سے بہکتے ہیں۔اِن کے پاس ہیں عورتیں نیچی نگاہ رکھنے والیاں ۔بڑی بڑی آنکھوں والیاں۔گویا وہ (عورتیں) وہ انڈے میں اُن کی آنکھیں چھپے ہوئے۔ ‘‘

سُورۃ الصّٰفت آیات ۴۰ تا ۴۹

’’ باغ ہیں بسنے کے لئے ۔کھول رکھے ہیں اُن کے لئے دروازے۔تکیہ لگائے بیٹھے ہیں۔منگواتے ہیں اُن میں میوے بہت اورشراب اور عورتیں ہیں نیچی نگاہ والی ایک عمر کی۔ ‘‘

سُورۃ ص آیات ۵۰ تا ۵۲

’’ اور بیاہ دیں ہم نے اُن کوحوریں بڑی آنکھوں والیاں۔اورریل لگا دیئے ہیں ہم نے اُن کے لئے میوے پھَل اور گوشت پرندوں کا۔اور جس چیز کا دل چاہے ملے گی اور جھپٹتے ہیں وہاں پیالہ۔نہ بکنا شراب پی کر بکواس کرنا ہے۔اُس شراب میں اورنہ گناہ میں ڈالنا۔اور پھرتے ہیں اُن کے پاس لڑکے ۔گویا وہ لڑکے موتی ہیں غلاف میں دَھرے۔ ‘‘

سُورۃ طُور آیات ۲۲ تا ۲۴

’’ باغوں میں عورتیں ہیں نیچی نگاہ والیاں۔بیاہا نہیں کسی آدمی نے اِس سے پہلے اورنہ ہی کسی جِنّ نے۔وہ ایسی ہیں جیسے لعل اور مونگا۔ ‘‘

سُورۃ رحمن ماخوذ

’’ اُوپر چار پایوں سونے کی تاروں سے بنی ہوئی کے ہیں۔تکیہ کیے ہوئے اُوپر اُن کے آمنے سامنے پھریں گے اُوپر اُن کے لڑکے ہمیشہ رہنے والے۔ساتھا آبخوروں کے اورآفتابوں کے۔اور پیالوں کے شراب صاف سے ۔نہیں سر کھُجاویں گے اُس سے اور نہ بے جابولیں گے۔اور میوے اِس قسم سے کہ پسندکریں اور گوشت جانوروں کے اِس قسم سے کہ چاہیں گے۔اور واسطے اُن کے عورتیں ہیں بڑی آنکھوں والیاں مانندموتیوں کے چھپائے ہوئے کے۔ ‘‘ m

سُورۃ واقعہ آیات ۱۵ تا ۲۳

’’ تحقیق ہم نے پیدا کیاعورتوں اُن کو پیداکرنا۔پس کیا ہم نے ان کو کنواری سہاگ والیاں ہم عمر واسطے داہنی طرف والوں کے ۔ ‘‘

سُورۃ واقعہ آیات ۳۵ تا ۳۸

’’ اور بدلہ دیاان کو اس کا صبر کرتے ہیں بہشت اور کپڑے ریشمی تکیہ کیے ہوئے بیچ اس کے اوپر تختوں کے نہ دیکھیں گے بیچ اس کے دھوپ اور نہ جاڑا اورنزدیک ہو رہیں گے اوپر ان کے سائے اس کے اور نزدیک کیے گئے ہیں میوے اس کے نزدیک کرنے کواو ر پھرائے جاتے ہیں اوپر ان کے باسن چاندی کے اور آبخورے ہیں شیشے کے ۔شیشے کے بنائے ہوئے چاندی کے اندازہ کیاہے اس کو اندازہ کرنا کراور پلائے جائیں گے بیچ اس کے پیالے سے کہ ہے۔ملونی اس کی سونٹھ کی چشمہ ہے بیچ اس کے نام رکھاجاتاہے سلسبیل اور پھریں گے اوپران کے لڑکے ہمیشہ رہنے والے جس وقت دیکھے گاتو ان کو گمان کرے گاتو ان کو موتی بکھرے ہوئے اور جب دیکھے گا تو اس جگہ دیکھے گا تو نعمت اور بادشاہی بڑی اوپر ان کے ہوں گے کپڑے لاہی سبز اور تافتے کے اورپہنائے جاویں کے کنگن چاندی کے اور پلادے گاان کو رب ان کا شربت پاکیزہ تحقیق یہ ہے واسطے تمہارے بدلہ اور ہے سعی تمہاری قدردانی کی گئی۔ ‘‘

سُورۃ دُہر آیات ۱۲ تا ۲۲

’’ باغ ہیں او رانگور ہیں اور نوجوانیں ہیں ہم عمر اور پیالے ہیں بھرے ہوئے۔ ‘‘

سُورۃ اَلنباء آیات ۳۱ تا ۳۴

’’ پلائے جاویں گے شراب خا لص مہر کی ہوئی۔ ‘‘

سُورۃ ا ل مطفیف آیت ۲۵

 

 

 

Posted in: اسلام, مُحمد, خواتین, تفسیر القران | Tags: | Comments (0) | View Count: (20646)
Comment function is not open
English Blog