en-USur-PK
  |  
04

چار ہزار کو آسودہ کرنا

posted on
چار ہزار کو آسودہ کرنا

 THE MIRACLES OF CHRIST

معجزاتِ مسیح

25-Miracle

The Feeding Of The Four Thousand

Matthew 15:32-39

 

چار ہزار کو آسودہ کرنا

۲۵ ۔معجزہ

انجیل شریف بہ مطابق حضرت متی ۱۵باب ۳۲تا۳۹

مرحوم علامہ طالب الدین صاحب بی ۔ اے

؁ ۱۹۰۵ء

اس معجزے میں اور اس دوسرے معجزے میں جس کا مفصل بیان اوپر ہوچکا ہے ایسی مشابہت پائی جاتی ہے کہ اس معجزے پر بہت کچھ کہنے کی ضرورت نہیں گویا یہ دونوں معجزے جیساہم دکھا چکے ہیں مختلف موقعوں پر دکھائے گئے۔ اور نہ ہمیں اس جگہ اس بات کی ضرورت نظر آتی ہے کہ ہم ان فرقوں کا ذکر کریں جن کے بنا پر یہ دونوں معجزے ایک دوسرے سے مختلف سمجھے گئے ہیں کیونکہ ان باتوں کا بھی مفصل بیان اوپر ہوچکا ہے اور ماسوائے اس کے ہم دیکھتے ہیں کہ خداوند ان دونوں کو خود دو مختلف واقعات بتاتا ہے۔ دیکھوحضرت مرقس 8باب 19تا 20آیت ،ایک بات کا ذکرکرنا ضروری معلوم ہوتاہے کہ اور وہ یہ ہے کہ ہم دیکھتے ہیں کہ اسی قسم کا ایک معجزہ تھوڑا عرصہ ہوا شاگرد دیکھ چکے ہیں مگر پھر بھی اس موقعہ وہ وہی حجت کرتے ہیں جو انہوں نے پہلی مرتبہ کی تھی چنانچہ وہ کہتے ہیں "بیابان میں ہم اتنی روٹیاں کہاں سے لائیں کہ ایسی بڑی بھیڑ کو سیر کریں۔ "(حضرت متی 15باب 33آیت مقابلہ کریں حضرت مرقس 8باب 4آیت کے ساتھ )ان کی اس بے اعتقادی کو دیکھ کر تعجب آتا ہے لیکن واضح ہو کہ ہماری حیرت اس سبب سے ہے کہ ہم انسان کے دل کا حال بلکہ اپنے ہی دل کا حال اور نیز اس بے ایمانی کو جو انسان کے دل میں جڑ پکڑے ہے نہیں جانتے او ریہ بے ایمانی مشکلات اور تکلیفات  اور گھبراہٹوں کے وقت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ خدا کی قدرت کے پہلے نظارے غائب ہوجاتے ہیں ۔ وہ رہائیاں جو گذشتہ زمانوں میں ہم کو حاصل ہوئیں تھیں بھول جاتی ہیں اور ہم خیال کرتے ہیں کہ یہ موجودہ مشکل کسی طرح حل نہیں ہوسکے گی۔ خدا کی قدرت خرچ ہوچکی ہے اور اب ا س میں سے کچھ نہیں بچا۔ کیا یہی ہمارا تجربہ نہیں ؟خدا نے بنی اسرائیل کو بحرہ قلزم میں سے صاف نکال دیا۔ پر وہ عبور کرکے اس جلوہ کو بھول گئے اور شکائت کرنے لگ گئے کہ ہم پیا سے مرجائیں گے ۔ (توریت شریف  کتاب خروج 17باب 1تا 7آیت )خدا ساری زمین کو بیڑوں سے بھر دیتاہے (خروج 16باب 13آیت )پر باوجود اس کے حضرت موسیٰ تک یہ مانتے کہ خدا کی ساری جماعت کے لئے  گوشت نہیں مہیا کرسکتا (گنتی 11باب 21تا 22آیت )پس صرف وہی شخص جو کہ پختہ ایمان سے بھر پور ہوتا ہے اور شاگردوں کی ابھی یہ حالت نہ تھی )وہی گذشتہ  سے استقبال کے لئے دلیلیں اخذ کرتا ہے ۔ یعنی خدا کی گذشتہ  مہربانیوں اور قدرت اور محبت کے اظہار وں سے بھروسہ کے ساتھ اپنی آئندہ زندگی کے لئے استدلال کرتا ہے (مقابلہ کریں بائبل مقدس 1سموئیل 17باب 34تا 37آیت ،2تواريخ 16باب 7تا 8آیت )۔

نصیحتوں اور مفید اشاروں کے لئے پانچ ہزار کو آسودہ کرنے کا معجزہ دیکھیں۔

 

Posted in: مسیحی تعلیمات, بائبل مُقدس, یسوع ألمسیح, خُدا, معجزات المسیح, نجات | Tags: | Comments (0) | View Count: (15996)
Comment function is not open
English Blog